۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
فدا حسین یزدانی

حوزہ/ جامعہ روحانیت سندھ مقیم قم کے صدر محترم حجةالاسلام مولانا فدا حسين یزدانی نے قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے موقعے پر اپنے خصوصی پیغام میں ملت پاکستان کو مبارکباد پیش کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ روحانیت سندھ مقیم قم کے صدر محترم حجةالاسلام مولانا فدا حسين یزدانی نے قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے موقعے پر اپنے خصوصی پیغام میں ملت پاکستان کو مبارکباد پیش کی۔

صدر محترم نے اپنے بیانیہ میں کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے پرجوش عوامی جدوجہد کے ساتھ جس مختار اور آزاد ملک کا سنگ بنیاد رکھا تھا اس کی بقا اور سالمیت کی بھاری ذمہ داریاں سب سے بیشتر حکمراں طبقے پر عائد ہوتی ہیں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا فدا حسين یزدانی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کی سب سے اھم ضرورت طبقاتی تفاوت، عدم مساوات، عدل و انصاف کے فقدان کو مٹانا ہے۔

مزید برآں یہ کہا کہ ہمیں چاہیے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے پاکستان کو داخلی اور خارجی طور پر مضبوط، مستحکم اور خوشحال بنانے میں اپنا کردار کریں تاکہ معاشرے میں بگاڑ اور انتشار کا خاتمہ ہو سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .